یلاریڈی 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے مستقر کی عثمانیہ مسجد پر بروز جمعہ افطار پارٹی کا اہتمام کرتے ہوئے خود اُنھوں نے شرکت کی اور تمام مسلمانوں کے ساتھ افطار پارٹی میں موجود رہے۔ مقامی مسلمانوں نے انھیں گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا اور شال پوشی کی۔ سینکڑوں مسلمانوں نے افطار پارٹی میں حصہ لیا ہے۔ بعد افطار و مغرب اُردو گھر پر رکن اسمبلی نے تمام مسلمانوں کیلئے دعوت کا اہتمام کیا۔ جہاں پر اُنھوں نے مسلمانوں سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں رمضان کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر گنگادھر، نائب صدر سرینواس، سرپنچ دیویندر اور ٹی آر ایس قائدین شاہ نور، محمد عبادللہ، سید حبیب، محمد عبدالرفیق، انیل کمار، وینکٹیشم، زیڈ پی ٹی سی سامیل، سابق رکن اسمبلی جناردھن گوڑ، سابق زیڈ پی ٹی سی شیخ غیاث الدین، اے ایم سی چیرمین کرشنا گوڑ اور دوسرے موجود تھے۔