یلاریڈی ۔ 17اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجیو یووا شکتی اسکیم کے تحت خودروزگار کیلئے ایس سی ‘ ایس ٹی ‘ بی سی میناریٹی طبقہ سے تعلق رکھنے والے بیروزگار نوجوانوں سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ خواہشمند افراد 25 اکٹوبر تک اپنی درخواست داخل کرنے لنگم پیٹ ایم پی ڈی او مسٹر ستیش نے مشورہ دیا ۔ 18سال تا 35سال مکمل کرنے والے ہی اس اسکیم کیلئے درخواست دے سکتے ہیں ۔ بیروزگار اپنی درخواستیں منڈل پریشد آفس پر داخل کرسکتے ہیں ۔ منڈل سداشیونگر میں بھی 18سال مکمل کر کے 35سال تک کے بیروزگار نوجوانوں سے راجیو یووا شکتی اسکیم کے تحت خود روزگار سے مربوط ہونے کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ ایم پی ڈی او چندرا کانت راؤ نے مزید بتایا کہ درخواست گذآر دسویں جماعت کامیاب ہونا ضروری ہے ۔ امیدوار کی آمدنی سالانہ 50ہزار روپئے سے زائد نہ ہونی چاہیئے اور ایک خاندان سے ایک فرد ہی خودروزگار کیلئے درخواست دے سکتا ہے اور ماضی میں سرکار سے کوئی بھی اسکیم سے سبسیڈی قرض نہ لیا گیا ہے ۔ اس موقع سے بیروزگار افراد کو استفادہ کا مشورہ دیا ۔ تمام درخواستیں 28اکٹوبر تک منڈل پریشد آفس سداشیونگر پر داخل کرنے کو کہا ۔ بیروزگار افراد کو خودروزگار سے منسلک ہونے کا یہ سنہرہ موقع ہے جس سے خود روزگار اسکیم کا فائدہ اٹھائیں ۔