یلاریڈی ۔ 17اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی مستقر پر سوجنیا اور اکشے نامی طلبہ کو ڈینگو ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ یہ طلبہ ہفتہ پہلے بخار آنے پر علاج کیلئے کاماریڈی کے ایک خانگی دواخانہ سے رجوع ہولح ۔ جہاں ڈاکٹروں نے ڈینگو ہونے کے آثار پر حیدرآباد منتقل کر کے خانگی دواخانہ میں علاج کروارہے ہیں ۔ اس طرح اکشے کو بھی ڈینگو مرض ہونے پر حیدرآباد منتقل کیا گیا ۔ سوجنیا چھٹویں جماعت میں زیر تعلیم ہے تو اکشے دوسری جماعت کا طالب علم ہے ۔بودیوا نامی خاتون کو بھی ڈینگو کے آثار نظر آنے پر کاماریڈی لے جاکر علاج کروایا گیا اور کچھ لوگوں کو بھی زہریلی بخار ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ عہدیدار جلد از جلد طبی کیمپ منعقد کر کے طبی معائنہ کرنا ضروری ہے تاکہ اس ڈینگو مرض کو روکا جاسکے ۔