یلاریڈی ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل یلاریڈی کے سانولی علاقہ میں ذات کے نام پر بُرا بھلا کہنے پر چار افراد کے خلاف اٹرا سٹی مقدمہ درج کرتے ہوئے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا ۔ یلاریڈی سب انسپکٹر مسٹر راج شیکھر کے مطابق سانولی علاقہ سے تعلق رکھنے والے راچا کونڈا کرویا نندم کی شکایت پر آکولایا گیا ۔ بی جے پی کے سرگرم قائد سائیلو ، گنگارام ، درگیا کو گرفتار کر کے ریمانڈ کردیا گیا ۔ اس موضع کے سائیلو کا چنا کی فصل والا کھیت کو جلادیئے کے واقع کی سائیلو نے پولیس سے شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے راجا کونڈا گروپا نندم ، بابوورے سامیل بھوشنم ، بیگری سائیلو ، صابر پر کیس درج کر کے انہیں گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا گیا ۔