یلاریڈی۔/23اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں نے الگ الگ مقامات پر خودکشی کرلی۔ سب انسپکٹر راکیش کے مطابق جگادمبا تانڈا سے تعلق رکھنے والا 20سالہ شیوا مزدوری کا کام کرتا تھا جو ان دنوں کام پر نہیں جارہا تھا جس پر ماں نے اسے کام نہ کرنے پر ڈانٹا جس پر شیوا نے دلبرداشتہ ہوکر رات کو کھیت جارہا ہوں کہتے ہوئے گھر سے نکلا ۔ صبح سورائی پلی جانے والوں کو ایک درخت سے پھانسی پر لٹکا پایا گیا۔ دلبرداشتہ ہوکر شیوا نے خودکشی کرلی۔ متوفی کے افراد خاندان کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ منڈل لنگم پیٹ کے کٹال گڈا تانڈا سے تعلق رکھنے والے 35سالہ پھول سنگھ نے علالت سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ کچھ دنوں سے یہ قلب کے مرض میں مبتلا ہوکر پریشان تھا جس کے درد کو برداشت نہ کرتے ہوئے گھر پر پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی۔ متوفی کو دو لڑکے، ایک لڑکی اور بیوی ہے۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے جیتی جانکم پلی سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خاتون 23سالہ منجولا جمعہ کی شب گھر پر پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی۔ سب انسپکٹر پورنیشور نے بتایا کہ متوفی کا شوہر روی یلاریڈی آیا اور افراد خاندان کھیت کے کام پر چلے گئے تھے جس کے بعد خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ خودکشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔ متوفی کو دیڑھ سالہ بیٹا بھی ہے۔ اس طرح یلاریڈی منڈل ڈیویژن کے لنگم پیٹ، ناگی ریڈی پیٹ منڈلوں میں تین افراد نے الگ الگ مقامات پر خودکشی کرلی۔