یلاریڈی /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر پٹھان گلی میں موجود درگاہ شریف حضرت بڑے صاحب قادرؒ کا عرس مبارک بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ 14 اپریل کو منایا گیا ۔ بعد نماز عصر صندل و چادر گل چڑھائی گئی ۔ الحاج محمد اعجاز احمد مسروع ہاشمی نے بارگاہ رسالت ماب ﷺ میں سلام پڑھا ۔ جناب محمد عباد الدین حسین قادری و نقشبندی نے فاتحہ خوانی کی ۔ بعد نماز عشاء درگاہ سے متصل عاشورخانہ پر محفل نعت کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں مقامی نعت خواں جناب خواجہ قطب الدین صابر ، جناب محمد اعجاز احمد ، مسرور ہاشمی ، جناب راشد القادری ، جناب محمد منظر حسین رضوی ، جناب محمد مقبول خان محسن نے سرور کائنات ﷺ کی بارگاہ میں نعت پاک سنانے کی سعادت حاصل کی ۔ اس موقع پر جناب محمد افضل حسین صدر قاضی یلاریڈی ، ڈاکٹر محمد غوث ، ڈاکٹر محمد جلیل ، محمد فاروق اور دوسرے موجود تھے ۔ محفل رات دیر گئے بعد سلام و دعاء کی اختتام کو پہونچی ۔