یلاریڈی میں تین افراد کے خلاف کیس درج

یلاریڈی /2 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر سے تعلق رکھنے والا درزی رامچندر اور اس کے بیٹے شیام سندر پر حملہ کرنے والے تین افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ۔ یلاریڈی سب انسپکٹر مسٹر سریدھر ریڈی کے مطابق شادی کے رشتہ کے معاملہ میں پیش آئے جھگڑے پر رامچندر ، شیام سندر پر حملہ کرکے شدید زخمی کرنے والے مستقر کے پراوین ، کرشنا اور ان کے بہنوائی ، سائیلو کے خلاف پولیس نے کیس درج کرلیا ہے ۔ زخمیوں کو یلاریڈی سرکاری دواخانہ میں منتقل کیا گیا ۔ جہاں پر زیر علاج ہیں ۔