یلاریڈی میں تحفظ غذا کارڈ کیلئے سروے کا آغاز

یلاریڈی ۔ 17اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مواضعات میں 16 اکٹوبر سے ہی تحفظ غذا کارڈ کیلئے سروے کا عہدیداروں نے آغاز کردیا ہے ۔ جامع طریقہ سے سروے کرنے کاما ریڈی آر ڈی او مسٹر وینکٹیشورلو نے احکامات دیئے ۔ انہوں نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ تحصیل آفس کا اچانک دورہ کر کے تنقیح کی ۔ اس موقع پر فوڈ سیکیورٹی کارڈ کیلئے وصول کی جارہی درخواستوں کے بارے میں تحصیلدار مسٹر نرسنگ راؤ سے دریافت کیا ۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ان دنوں کئے گئے جامع سروے کے لحاظ سے کاماریڈی ڈیویژن میں ایک لاکھ 64ہزار خاندان ہیں اور اب تک ایک لاکھ 25 ہزار خاندانوں کی طرف سے درخواستیں وصول کی گئی ہیں ۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او رمیش نائیڈو ‘ ڈپٹی تحصیلدار سرینواس ‘ ریونیو انسپکٹر انیل موجود تھے ۔ تحصیلدار شریمتی ناگا جیوتی نے بتایا کہ 18گرام پنچایتوں کے حدود والے مواضعات میں سروے عمل میں لانے کیلئے پانچ ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے جس میں ایم پی ڈی او تحصیلدار ‘ ای ڈی اے ریونیو انسپکٹر ‘ ڈپٹی تحصیلدار شامل ہیں جو مواضعات میں گھر گھر جاکر سروے کریں گے اور ایک ٹیم میں وی آر اے ‘ وی آر او پنچایت سکریٹری ہوں گے ۔ مواضعات کی عوام کو سروے کے دوران عہدیداروں کو مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا مشورہ دیا ۔