یلاریڈی میں بوگس راشن کارڈس سے ڈیلرس کی چاندی

یلاریڈی 28 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی حلقہ اسمبلی کے منڈلوں میں خاندانوں سے زیادہ راشن کارڈس ہونے کا انکشاف ہوئے تقریبا دس ہزار کارڈس بوگس ہونے کی توقع کی جارہی ہے ۔ خاندانوں سے زائد راشن کارڈس ہونے پر بھی ریونیو عہدیدار، ارزاں فروشی کے متعلقہ عہدیدار کی عدم دلچسپی سے حکومت ہر ماہ کروڑہ روپیوں کا سے ہزاروں روپیہ لوٹ رہے ہیں۔ کچھ ریونیو عہدیدار بد نیتی ڈیلروں کی چاندی کررہے ہیں۔ یلاریڈی حلقہ اسمبلی کے چھ منڈلوں پر 69781 خاندان ہیں تو 79716 راشن کارڈس موجود ہیں ۔ اس کا مطلب خاندانوں سے زیادہ 9935 راشن کارڈس ہیں ۔ 2006 میں کچھ اور رچا بنڈہ پروگرام میں کچھ راشن کارڈس حکومت نے منظور کئے تھے ۔ اس وقت ہی کچھ راشن ڈیلروں نے اپنے خاندان والوں کے نام پر کئی کارڈ ریونیو عہدیداروں سے مل کر بنالئے ۔ حلقہ میں خاندانوں سے زائد کارڈ ہیں تو منڈل لنگم پیٹ میں راشن کارڈس خاندانوں سے کم ہیں ۔ اس طرح کئی سال سے مختلف منڈلوں پر راشن ڈیلرس بوگس راشن کارڈس کے ذریعہ لاکھ روپیوں سمیٹ رہے ہیں اور ریونیو عہدیدار ارزاں فروشی محکمہ کا انفورسمنٹ سیکشن عہدیدار ملوث ہونے کے الزامات آرہے ہیں ۔ بوگس راشن کارڈوں کو واپس نہ کرنے والے ڈیلروں پر کارروائی کا انتباہ دینے سے کچھ ڈیلروں نے بوگس راشن کارڈس عہدیداروں کو واپس کردیئے ۔ منڈل یلاریڈی میں 10426 خاندان ہیں تو 11831،راشن کارڈں ہیں ۔ منڈل ناگا ریڈی پیٹ میں 8103 خاندان ہیں تو 9589 کارڈس ہیں ۔ لنگم پیٹ میں 12491 خاندان ہیں تو 11694 کارڈس ہیں ۔ گندھاری پر 12638 خاندان ہیں تو 15685 کارڈس ہیں ۔ تاڑوائی میں 11709 خاندان ہیں تو 13715 کارڈں ہیں ۔ سدا شیو نگر منڈلمیں 14414 خاندان ہیں تو راشن کارڈس 17202 ہیں تو ا سطرح ہر منڈل میں خاندانوں سے زائد کارڈس ہونے کا انکشاف کسی تعجب سے کم نہیں، اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ راشن ڈیلروں کی ہر ماہ چاندی ہورہی تھی۔ بوگس راشن کارڈوں نے ایک ہلچل سی ضرور مچادی ہے ۔