یلاریڈی میں برقی مسدود پر کسانوں کا دھرنا

یلاریڈی 26 اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ برقی ٹرانسکو عہدیدار زرعات کو رات ہی تھری فیس برقی سربراہ کرنے کا اعلان کرنے پر برہمی کسانوں نے برقی سب اسٹیشن کا گھیراو کیا ۔ منڈل لنگم پیٹ ٹے موتھا موضع سے تعلق رکھنے والے 150 کسانوں نے 33/11kv برقی سب اسٹیشن پر پہنچ کر برقی سربراہی بند کر کے دھرنا منظم کیا ۔ رات کے وقت برقی سربراہ کرنے پر حادثات پیش آرہے ہیں کہہ کر تشویش کا اظہار کیا ۔ دن کے اوقات میں برقی سربراہ کرنے کا ڈیمانڈ کیا ۔ اس بات کی اطلاع ملتے ہی انچارج اے ای لکشمن نے کسانوں کے ہاں آکر ان سے بات کی اور سمجھایا ۔ لیکن اے ڈی اے کے آکر بات کرنے تک احتجاج کرنے پر بضد رہے ۔ جس پر اے ڈی ای کو اطلاع دی گئی ۔ اے ڈی ای سرینواس ،ایس آئی راکیش نے پہنچ کر کسانوں سے کہا کہ ایک ہفتہ میں رات کے وقت برقی سربراہ کی جائے گی بعد میں دن کے اوقات میں ہی سربراہ ہوگی ۔ کسانوں نے اپنا احتجاج ختم کیا ۔