یلاریڈی۔/19ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی کے لنگاریڈی پیٹ علاقہ میں برقی شاک لگنے سے خانگی الیکٹریشن 48 سالہ سرینواس ہلاک ہوگیا۔ سب انسپکٹر مسٹر کمار راجا کی تفصیلات کے مطابق موضع شیوار میں برقی ٹرانسفارمر کے پاس جمپر کو بند کرتے ہوئے برقی شاک لگنے سے مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے نعش کا پنچنامہ کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا۔ افراد خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔