یلاریڈی میں اپوزیشن کی جانب سے 48 گھنٹوں کا بند

یلاریڈی۔/14 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کو یلاریڈی حلقہ اسمبلی میں ہی برقرار رکھتے ہوئے کاماریڈی ضلع میں ملانے اور یلا ریڈی کو ریونیو ڈیویژن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کل جماعتی قائدین نے اردو گھر پر اجلاس منعقد کیا جس میں آج سے احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ناگی ریڈی پیٹ منڈل کے تعلق سے تو ہر فرد وزیر اعلیٰ کو ایس ایم ایس ارسال کرنے کا مشورہ دیا۔ جمعرات کو کثرت سے کسان ضلع کلکٹر آفس جاکر کلکٹر کو میمورنڈم دینے کا فیصلہ کیا اور جمعہ، ہفتہ دو دن 48گھنٹے یلاریڈی مستقر پر بند منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

پیدا پلی میں ایس پی آفس کا قیام
پیدا پلی۔/14ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پیدا پلی میں ایس پی آفس کی عمارت کی مرمت کا کام تیزی سے چل رہا ہے۔ ایس آر ایس پی کیمپ میں پولیس اوٹ پوسٹ قائم کیا جارہا ہے۔ فی الحال حکومت کے گیسٹ ہاوز کو ایس پی کے دفتر کے ساتھ ساتھ رہائش گاہ کے لئے تعمیر کیا جارہا ہے ۔ ایس پی آفس سے متعلقہ کچھ اور شعبہ جات کے کاموں کی انجام دہی کیلئے دیگر شعبہ جات بھی تعمیر کئے جارہے ہیں تاکہ آسانی ہو۔ کلکٹر ضلع کریم نگر نیتو پرساد اور ایس پی زوئیل ڈیوس اور گوداوری کھنی کے ایس پی وشنو نے ان تعمیری کاموں کا جائزہ لیا اور مقامی پولیس کو مشورے دیئے۔ پیر کی شب ورنگل ڈی آئی جی روی ورما نے بھی کیمپ کے تعمیری کاموں کا معانئہ کیا اور حکم دیا کہ جنگی خطوط پر کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ ایس پی سے منسلک آرمڈ ریزرو اسپیشل برانچ پولیس ڈسٹرکٹ کرائم ریکارڈ بیورو نکسل انفارمیشن ڈی پی او، ایم ٹی او شعبہ جات کے ساتھ ایڈیشنل ایس پی کے لئے ایک اور خصوصی دفتر بھی تعمیر کیا جارہا ہے اور فوری ایس پی دفتر میں آوٹ پوسٹ کا آغاز ہوگا۔

 

گائے کی قربانی دینے پر مقدمہ درج
بودھن۔/14ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی آرمور کے منڈل نندی پیٹ کے موضع نوت پلی میں گذشتہ روز مبینہ طور پر گائے کی قربانی دینے کی پولیس کو اطلاع ملی۔ سرکل انسپکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے مقامی شہری بی سائی ریڈی کی شکایت پر چار مسلم نوجوانوں  شیخ وحید، شیخ مجیب، شیخ امام اور شیخ سلیم کو حراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ موضع نوت پلی حلقہ اسمبلی بودھن کے منڈل نوی پیٹ کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے بودھن کی عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔