یلاریڈی 19 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)یلاریڈی منڈل کے رودرارم علاقہ میں عوام کو راشن سربراہ کرین والی ارزاں فروشی کی دوکان کو ریونیو انسپکٹر مسٹر وینکٹیشم نے مہر بند کردیا ۔ موضع میں لیلابائی کے نام پر چلائی جارہی 27 نمبر ارزاں فروش کی دکان میںبھاری کثرت سے بد عنوانی کا انکشاف ہوا ۔ مستحق راشن کارڈ ہولڈرس کو چاول،شنکر ،دال ،تیل وغیرہ راشن نہ سربراہ کرے کی شکایت مقامی ریونیور آفس پر کرتے ہوئے ریونیو انسپکٹر نے علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے تمام مستحقین کو طلب کیا اور ان سے بات چیت کر کے راشن کی عدم سربراہی پر بیان دیا ۔ 320 افراد کے راشن کارڈ کا تنقیح کی جس میں 47 افراد گذشتہ رچا بنڈہ پروگرام میں درخواست دینے والے شامل تھے ۔ مئی میں کسی مستحق کو کیروسین نہ دیا گیا کہہ کر عوام نے ریونیو انسپکٹر سے تفصیلات بتایا کہ 86 راشن کارڈوں کا 8 کنٹل 74 کیلو چاول موضع میں ہی 1750 روپئے کو فروخت کردیا ۔ اس تعلق سے بھی تحقیقات کروانے کا عوام نے مطالبہ کرنے پر ریونیو انسپکٹر نے ارزاں فروشی دکان کو مہر بند کردیا اور تمام ریکارڈ ضبط کرلیا گیا تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ارزاں فروشی کو دوبارہ کھولنے کی بات کہی ۔ یلاریڈی مستقر پر بھی کئی ارزاں فروشی دوکانات پر عوام سے مختلف اشیاء ضروری ہیکہ ارزاں فروشی چلانے والوں پر خصوصی نظر رکھیں اور انہیں تاکید کریں کہ وہ غریب عوام سے غیر ضروری اشیاء پر اضافی قیمتیں وصول کرنا ترک کردیں۔