یلاریڈی /28 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر ارزاں فروشی دوکانات کی کاماریڈی سیول سپلائی محکمہ آفیسر مسٹر راج شیکھر اور یلاریڈی افورسمنٹ ڈپٹی تحصیلدار شریمتی بالا لکشمی نے اچانک تنقیح کی ۔ انہوں نے مستقر کی 3 نمبر ، 7 اور 8 نمبر ارزاں فروش کے ریکارڈ کا معائنہ کیا ۔ شاپ نمبر 8 پر ڈیلر کے بجائے دوسرا شخص راشن فروخت کرتے دیکھ کر عہدیادروں نے برہمی کا اظہار کیا اور ذمہ دار ڈیلر کہاں ہے سوال کیا ۔ اس تعلق سے کاماریڈی آر ڈی او مسٹر ناگیش سے شکایت کرنے اور اس شاپ کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ یلاریڈی کے ارزاں فروشی ڈیلروں کی من مانی عام بات ہوچکی ہے ۔ جس پر ذمہ داران کی نظر رکھنا ضروری ہے ۔