یلاریڈی میں آنگن واڑی کرسی کا دوسرے دن بھی احتجاج جاری

یلاریڈی /10 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز
) ICDS ، CDPO سنندا کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دوسرے دن بھی آنگن واڑی ورکرس نے اپنا احتجاج جاری رکھا ۔ منڈل کے مختلف مواضعات سے آنگن واڑی ورکروں نے مقامی تحصیل آفس پر دھرنا منظم کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ CDPO کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر چار منڈلوں کے وررکرس یلاریڈی ICDS آفس پر زبردست احتجاج بلند کرنے کا انتباہ دیا ۔ آنگن واڑی ورکروں کا منڈل پریشد صدر گنگادھر ZPTC سامیل ، نائب صدر منڈل پریشد سرینواس نے تائید کی ۔ ورکرس نے تحصیلدار ناگاجیوتی کو میمورنڈز پیش کیا ۔ منڈل لنگم پیٹ تحصیل آفس پر بھی آنگن واڑی ورکرس نے دھرنا دیا ۔