یلاریڈی میں آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج

یلاریڈی ۔ 10اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی ‘ لنگم پیٹ ‘ آنگن واڑی ارکان ورکرس مختلف مسائل کے حل کو لیکر تحصیل آفس کے روبرو دھرنا منظم کیا ۔ آنگن واڑی ورکرس کو سرکاری ملازمین کا درجہ دینے کا ڈیمانڈ کیا ۔ وظیفہ اور پی ایف کی سہولت دینے کا مطالبہ کیا اور ارکان کو ماہانہ 15ہزار روپئے ‘ آیاؤں کو 10ہزار تنخواہ دینے کی خواہش کی ۔ ساتھ ساتھ آنگن واڑی سنٹر جو کرایہ کے مکان میں چلایا جارہا ہے اس کا کرایہ اور پکوان کیلئے استعمال کی جانے والی لکڑیوں ‘ ٹی اے ڈی اے بھی دینے کا مطالبہ کیا ۔ عہدیداروں کا دباؤ کم کرنے ‘ فری اسکول بل آنگن واڑی کو دینے ‘ گرمائی تعطیلات بڑھانے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر آنگن واڑی ورکرس ‘ یونین صدر درگاہ ‘ سکریٹری کرن ‘ بھاگیہ شوبھا دیوی اور دوسرے موجود تھے ۔ منڈل تاڑوائی پر بھی آنگن واڑی ورکرس ‘ ارکان نے انہیں سرکاری ملازمین کا درجہ دینے کا ڈیمانڈ کرتے ہوئے احتجاج کیا ‘ انہیں بھی تمام سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ آنگن واڑی سنٹرس چلانے کیلئے سیاسی قائدین کے دباؤ سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ آنگن واڑی ارکان نے بھی ریاستی وزیراعلیٰ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی طرف دوران الیکشن کئے گئے وعدے پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں ملازمت کی گیارنٹی دینے کی مانگ کی ۔ تمام آنگن واڑی ورکرس و ارکان نے تحصیل آفس کے روبرو دھرنا منظم کیا ۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے فوری بعد آنگن واڑی کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کرنے والے وزیراعلیٰ اب توجہ نہیں کررہے ہیں ‘ ورکرس نے حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے ۔ ڈپٹی تحصیلدار سرینواس کو میمورنڈم پیش کیا ۔ اس موقع پر سی آئی ٹی یو قائدین میں وینکٹی ‘س ری راملو اور آنگن واڑی ارکان ورکرس موجود تھے۔