یلاریڈی میں آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج

سی ڈی پی او سنند کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
یلاریڈی /9 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریکارڈ درست نہیں ہونے کی وجہ سے دو آنگن واڑی ورکرس پر ہاتھ اٹھاکر مارتے ہوئے انہیں زخمی کرنے کا ICAS ، CDPO سنندا پر الزام عائد کرتے ہوئے آنگن واڑی ورکرس نے احتجاج کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور آفس کے روبرو دھرنا منظم کیا ۔ ICDS حدود کے گندھاری منڈل میں پتنگل موضع سے تعلق رکھنے والے دو آنگن واڑی ورکرس جمنا ، چندرا کلا کے سنٹروں کو جاکر CDPO سنندا نے ریکارڈ درست نہ ہونے پر ان پر ہاتھ اٹھانے کا الزام لگایا ۔ اس تعلق سے تمام آنگن واڑی ورکرس نے ICDS آفس یلاریڈی پر صبح سے شام تک دھرنا منظم کیا ۔ ایس سی خاتون چندراکلا کو ذات کے نام پر بُرا بھلا کیا اور جمنا کو ہاتھ سے مارا ،ریکارڈ درست نہ ہونے پر میمو دینا چاہئے اور تنخواہ روک دینا تھا لیکن ہاتھ اٹھانے پر ورکرس نے برہمی کا اظہار کیا ۔ اس سے قبل بھی CDPO اور ورکرس کے درمیان تلخ کلامی کی مثالیں ہیں ۔ آنگن واڑی سنٹروں کو اگر CDPO ورکروں سے بہتر سلوک نہ کرنے کی شکایتیں ہیں ۔ دو آنگن واڑی ورکرس پر ہاتھ اٹھانے والی CDPO کے خلاف سخت کارروائی کرنے تک سنٹروں کو نہیں کھولنے پر بضد رہے ۔ چہارشنبہ سے مقامی ICDS آفس کے روبرو دھرنا جاری رکھنے کی ورکرس نے بات کہی ۔ دھرنا میں چار منڈلوں کے ورکروں نے حصہ لیا اور ضلع CITU قائدین نے ان کی حمایت کی ۔ CDPO سننندا کا کہنا ہے کہ پتگل کے دو ورکرس پر ہیں کوئی ہاتھ نہیں اٹھایا ہے یہ صرف الزام ہے ۔ 4 ستمبر کو سنٹروں پر جانے پر وہاں کوئی طلبہ نہ تھے اور یہ سنٹر بند پڑے تھے ۔ اس تعلق سے ورکروں سے سوال کرنے پر اطمینان بخش جواب نہ دئے ۔ ریکارڈ تنقیح کرنے کی کوشش پر جمنا نامی ورکر نے ہاتھ سے ریکارڈ چھین لیا اور اس اثناء میں وہ نیچے گر پڑیں۔ اس تعلق سے اعلی عہدیداروں سے رپورٹ کرنے کی بات پر مجھ پر الزام لگائے جارہے ہیں ۔ CDPO سنندا ہر تحقیقات کیلئے تیار بتایا ۔