یلاریڈی میں آج شیخ الاسلام کانفرنس

یلاریڈی ۔ 4مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی میں 5مارچ بروز جمعرات بعد نماز عشاء‘ مسجد عثمانیہ پر حضرت حافظ امام محمد انوار اللہ فاروقی حنفی نقشبندی قادری چشتیؒ بانی جامعہ نظامیہ و دارالعلوم معینیہ اجمیر شریف و وزیر اُمور مذہبی حکومت آصفیہ حیدرآباد دکن کے صد سالہ عرس شریف کے موقع پر شیخ الاسلام کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری صدارت کریں گے ۔ مولانا سید ضیاء الدین نقشبندی ‘ مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری‘ قاری محمد احمد نقشبندی ‘ مولانا محمد ابوالحسن علی رضوی‘مولانا محمد معصوم نقشبندی شرکت کریں گے ۔ کانفرنس کا آغاز حافظ و قاری محمد مسلم الدین انصاری کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ نظامت کے فرائض جناب محمد فصیح الدین نظامی انجام دیں گے ۔ خواتین کیلئے اردو گھر پر خصوصی انتظام کیا گیا ہے ۔