یلاریڈی میں آتشزدگی پانچ جھونپڑیاں خاکستر

یلاریڈی 23 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی کے ایپلی واڑہ پنچایت حدود میں رات دیر گئے پیش آئے حادثہ آتشزدگی میں پانچ جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق موضع کے باگیا،پوچور ،لکشمیا ،ساپوور، ایلیا کی جھونپڑیاں ایک دوسرے سے قریب ہیں رات کو نیند کی حالت میں تھے کہ باگیا کی جھونپڑی کو آگ لگ گئی جس کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ آگ کی گرمی سے نیند سے بیدار افراد نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہ ہوااور فائر بریگیڈ کے آنے تک پانچ جھونپڑیاں مکمل جل گئیں۔

اس حادثہ میں گھریلو سامان دھان، چاول،بورویل موٹر جل کر خاکستر ہوگئے ۔ ایک لاکھ روپئے کا نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا۔ ریونیو انسپکٹر مسٹر وینکٹیشم نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ اسی طرح منڈل لنگم پیٹ کے پولکم پیٹ موضع میں رات کو آتشزدگی حادثہ پیش آیا جس میں بھیمیا کی جھونپڑی جل گئی۔ جھونپڑی کی آگ بلندی پر اٹھنے پر افراد خاندان نے باہر آکر اسے بجھانے کی لاکھ کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے ۔ اس حادثہ میں 18 یوریا کے تھیلے، تین کنٹل چاول، کپڑے زرعی اوزار، گھریلو سامان ،جل کر مکمل خاکستر ہوگیا ۔ حادثہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ مقام حادثہ پر ریونیو انسپکٹر شریمتی ریکھا نے پہنچ کر معائنہ کیا اور 37200 روپئے کا نقصان ہوا بتایا ۔ اس موقع پر وی آر او روی کمار بھی موجود تھے ۔