یلاریڈی میں آتشزدگی ایک شخص شدید زخمی

یلاریڈی۔22اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر ساتولی بیس علاقہ میں جنگم شیکھر کے مکان میں حادثاتی طور پر آگ لگ گئی جس سے اس حادثہ میں شیکھر شدید زخمی ہوگیا ۔ اس کے باوجود شیکھر نے اپنی بیوی بچوں کو باہر لانے میں کامیاب رہا جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا اور گیاس سیلنڈر بھی باہر نکال دینے سے حادثہ مزید خطرناک ہونے سے رہ گیا ۔ زخمی شیکھر کو علاج کیلئے دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ آتشزدگی کے اس حادثہ پرمختلف قسم کی افواہیں گشت کررہی ہیں ۔