یلاریڈی8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل میں کسانوں سے متعلقہ آدھار اندراج کمپیوٹرائز کا کام 80 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے ۔ یلاریڈی تحصیلدار ناگا جیوتی نے منڈل کے مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے وی آر او کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے مواضعات میں ہر وی آر او کسانوں کے گھر وں کو جاکر پاہانی کی جانچ کرنے کا مشورہ دیا۔ گذشتہ میں انجام دیئے گئے پرجاوانی پروگرام کی طرح ہر دو شنبہ تحصیلدار آفس پر عوام کیلئے دستیاب رہتے ہوئے ان کے مسائل پردرخواستیں قبول کریں۔ زرعی قرضہ جات کیلئے مستحق کسانوں کی فہرست تیار کرتے ہوئے قرض معافی کے کسانوں کی فہرست جو اہلیت رکھتے ہیں مکمل کریں ۔ اس موقع پر ریونیوانسپکٹر وینکٹ ،وی آر او میں سائیلو ، سبھاش ،راجو ،ناد یوم موجود تھے ۔