یلاریڈی میںسرکاری اسکیمات عوام تک پہنچانے کا مشورہ

یلاریڈی۔26ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مواضعاتی عوام کو ضروری طبی خدمات پہنچاتے ہوئے سرکاری اسکیمات کو بہتر طریقہ سے عمل میں لانے کا DMHO مسٹر گویند واگمارے نے مشورہ دیا ۔ انہوں نے مقامی منڈل پریشد آفس پر کلوسٹر حدود کے ڈاکٹرس ‘سوپروائزرس کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے مزید کہا کہ یلاریڈی ‘ لنگم پیٹ ‘ ناگی ریڈی پیٹ ‘ گندھاری ‘ منڈلوں کے مواضعات میں ANM ہفتہ میں تین دن روانہ کریں اور سرکاری اسکیمات عوام تک درست طریقہ سے پہنچائیں ۔ ضلع بھر میں صفائی کیلئے گرام پنچایتوں کو فنڈ منظور کیا گیا ہے ۔ اس سے ضروری جگہ صفائی کیلئے استعمال کرنے کو کہا ۔ مواضعات میں بیماریوں کے انسداد کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر منڈلوں کے ڈاکٹر رویندر گوڑ ‘ سریش بابو‘ سدھاکر اور دوسرے موجود تھے ۔