یلاریڈی میںسرکاری اراضی پر شجرکاری کا مشورہ

یلاریڈی ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی ڈپٹی تحصیلدار مسٹر ایشور نے ایک اجلاس میں کہا کہ مواضعات میں کسان سرکاری اراضیات پر شجرکاری کریں ۔ سرکاری اراضیات اور اسائنمنٹ اراضی پر بھی کسان ساگوان ، میوہ جات کے پودوں کی شجرکاری کرتے ہونگے ایک پودا لگاتے وقت 9 روپئے ادا کئے جائیں گے ۔ سال بھر تک اگر 100 پودوں کی افزائش کریں گے تو 28 ہزار روپئے کی آمدنی ہوگی ۔ اس بیداری پروگرام میں ریونیو انسپکٹر ترمل راو ، انچارج APO سدھاکر ریڈی ، محکمہ صحرا کے نمائندے رمیش ، مختلف مواضعات کے VRO اور ٹیکنیکل اسسٹنٹ ، فیلڈ اسسٹنٹ موجود تھے ۔