یلاریڈی 20 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے رمضان گرانٹ کے طور پر یلاریڈی منڈل کی مساجد کی آہک پاشی و مرمتی کاموں کیلئے جملہ 12 مساجد کو دیڑھ لاکھ روپئے منظور کئے گئے جس میں یلاریڈی جامع مسجد کو 20 ہزار روپئے مسجد رفعیہ سلطانہ مسجد کیلئے 15 ہزار روپئے ،ویلوٹلا موضع کی جامع مسجد کیلئے آٹھ ہزار روپئے ،انا ساگر جامع مسجد کیلئے آٹھ ہزار روپئے ،گنڈی مسائی پیٹ جامع مسجد کیلئے دس ہزار روپئے ،اعظم آباد جامع مسجد کیلئے آٹھ ہزار روپئے ،رورارم عبدالرحمن مسجد کیلئے آٹھ ہزار روپئے ریاستی سرکار نے منظور کئے ہیں۔ ان تمام مساجد کے صدور کو اتوار 21 ستمبر کے دن اردو گھر ہال میں ریاستی وزیر مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی کے ہاتھوں رقم تقسیم کی جائے گی ۔ اس موقع پر ضلع پریشد چیر مین دفعدار راجو،یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی بھی مساجد کے صدور کو رقم تقسیم پروگرام میں شرکت کریں گے ۔