یلاریڈی منڈل پریشد کے جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد

یلاریڈی۔/30اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خدمات سے لاپرواہی کرنے والی آنگن واڑی خاتون کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے منڈل سبھا میں قرارداد منظور کرنے کے باوجود کارروائی نہ کرنے پر عوامی نمائندوں نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کام کرنے کا اگر ارادہ نہ ہو تو ملازمت ترک کردیں۔ یلاریڈی منڈل پریشد کا جنرل باڈی اجلاس منڈل پریشد صدر گنگادھر کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر عہدیداروں کی لاپرواہی پر عوامی نمائندوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آنگن واڑی سنٹر بند رکھنے والی ورکر کے خلاف گذشتہ اجلاس میں قرار داد منظور کرنے کے باوجود کارروائی نہ کرنے پر سی اے پی او سے صدر اجلاس میں جواب طلب کیا۔  خدمات سے متعلق لاپرواہی سے کام کرنے والے سوپر وائزرس کو معطل کرنے کا زوردار مطالبہ کیا۔