یلاریڈی ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : یلاریڈی منڈل پریشد جنرل باڈی اجلاس میں مقامی عہدیداروں کی عدم شرکت پر یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ عوام نے علحدہ تلنگانہ کی جو آرزو کی تھی اس میں عہدیدار بہتر خدمات انجام دیتے ہوئے ترقیات کی راہ ہموار کرنے کا مشورہ دیا ۔ عہدیداروں کو اجلاس میں کسی حال شرکت کرنے کو کہا ۔ مواضعات میں عوامی مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھنے کو کہا ۔ سب مل کر ایک سنہرا تلنگانہ کی تشکیل کے لیے جدوجہد کرنے کا مشورہ دیا ۔ مسٹر رویندر ریڈی نے اپنے خطاب میں مزید بتایا کہ یلاریڈی حلقہ میں 590 تالابوں کی مرمت کی جارہی ہے ۔ انہوں نے تالابوں کی اراضی پر قبضہ نہ ہونے ریونیو عہدیداروں کو چوکس رہنے کو کہا ۔ کسانوں کو زراعت کے لیے بلا وقفہ پانچ گھنٹہ برقی سربراہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ آنے والے تین سال میں شعبہ زراعت کو 24 گھنٹہ برقی سربراہ کرنے ریاستی حکومت کوشش کررہی ہے ۔ یلاریڈی زرعی عہدیدار سنتوش نے اپنے خطاب میں کہا کہ منڈل میں 1003 ۔ ملی میٹر بارش میں صرف 497 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ منڈل کے لکشما پور ، تماریڈی مواضعات پر جدید برقی سب اسٹیشن کے قیام کے لیے رپورٹ تیار کرنے کے احکامات دئیے ۔ گرام پنچایتوں میں صد فیصد IHL تعمیرات کرنے پر نرمل ایوارڈ کے ساتھ ساتھ پانچ لاکھ روپئے کا نذرانہ دیا جائے گا ۔ اس کے لیے تمام گرام پنچایتوں کو کوشش کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر جنرل باڈی اجلاس میں منڈل پریشد صدر یلاریڈی مسٹر این گنگا دھر ، نائب صدر منڈل پریشد مسٹر این سرینواس ضلع پریشد رکن مسٹر سامیل منڈل پریشد ارکان میں محمد سخاوت علی رکن معاون محمد عبدالرفیق MPDO مسٹر سریندر ، تحصیلدار شریمتی ناگا جیوتی سرپنچ مسٹر دیویندر ، نائب سرپنچ مسٹر وینکٹیشم MEO مسٹر اے وی ایم وینکٹیشم ، محکمہ برقی ٹرانسکو AE مسٹر درگا پرساد محکمہ زراعت آفیسر مسٹر سنتوش ۔ قائدین میں محمد یوسف علی ، محمد عباد اللہ ، سید حبیب اور دوسرے موجود تھے ۔۔