یلاریڈی طالبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف مقدمہ

یلاریڈی ۔7مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نہم جماعت کی طالبہ کو دیوایا نامی طالب علم ڈگری سال اول نے عشق کرنے کا اصرار کرتیہوئے ہراساں کررہا تھا جس پر یلاریڈی سب انسپکٹر راج شیکھر نے کیس درج کرلیا ۔ پولیس کیمطابق یلاریڈی نے گنڈی ماسائی پیٹ سے تعلق رکھنے والی طالبہ کو گذشتہ چھماہس اسی کالج میں تعلیم حاصل کررہے ناگی ریڈی پیٹ کے تانڈور سے تعلق رکھنے والے دیوایا ہراساں کررہا تھا اور عشق نہ کرنے پر نتائج خطرناک ہونے کا انتباہ دینے پر طالبہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے بعد تحقیقات کے بعد دیوایا کے خلاف کیس درج کرلیا ۔

٭٭ علالت سے دلبرداشتہ ہوکر ایک شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے کنچا پیٹ سے تعلق رکھنے والی 25سالہ لکشمی کچھ عرصہ سے علالت کے باعث مایوس تھی ۔ دواخانہ سے رجوع ہونے پر بھی کوئی فائدہ نہ ہوا ۔ متوفی کا شوہر رامیا بکریوں کو چرانے کی غرض سے باہر گیا ‘ گھر پر کوئی نہ پاکر لکشمی نے دلبرداشت ہوکر گھر پر ہی پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ متوفی کو دولڑکے ہیں ۔ افراد خاندان والوں کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات کررہی ہے ۔

٭٭ منڈل تاڑوائی کے ارگنڈہ شیوار پر ضامن روزگار اسکیم کا کام کرنے والے 15مزدوروں پر شہد کی مکھیاں حملہ کرنے سے شدید زخمی ہوگئے ۔ ہر روز تقریباً 200 مزدور موضع میں کام کرتے ہیں کہ بازو میں موجود ایک بڑے درخت پر شہد کی مکھیوں کا جتھہ سے ایکدم شہد کے مکھیاں اُڑ کر مزدور پر حملہ کر کے شدید زخمی کردیا۔ شدید زخمی ہونے والے 15مزدوروں کو سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ زخمی ہونے والوں میں پشپا‘ لکشمیا ‘ نارائنا سائیلو ‘ نرسوا کے ساتھ اور 10مزدور شامل ہیں ۔ شہد کی مکھیوں کے حملہ سے مزدوروں میں تھوڑی دیر کیلئے بھگدڑ مچ گئی اور تمام خوف کے مارے بھاگنے لگے ۔