یلاریڈی ۔ 10اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں اس سال 117کروڑ روپئے کے رجسٹریشن ہونے کا نشانہ مقرر کیا تھا جس میں اب تک 65کروڑ روپئے کے رجسٹریشن کئے گئے ہیں ۔ سب رجسٹرار ڈپٹی انسپکٹر جنرل شیوا راما کرشنا نے اچانک یلاریڈی سب رجسٹرار آفس کا دورہ کرتے ہوئے تنقیح کی ۔ آفس کا ریکارڈ ‘ اسٹامپس‘ رجسٹریشن کی آمدنی کامعائنہ کیا ۔ مزید کہا کہ ضلع میدک میں 298کروڑ رجسٹریشن کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا جس میں اب تک 52% فیصد رجسٹریشن ہی کئے گئے ہیں ۔ بعدازاں انہوں نے یلاریڈی میں جدید تعمیر کی جارہی سب رجسٹرار آفس عمارت کے کام کا معائنہ کیا ۔ ضلع میں خستہ حال سب رجسٹرار آفس عمارتوں کی تعمیرات کیلئے 2.99کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ ضلع میں اسٹامپ کی کوئی قلت نہیں ہے ۔