یلاریڈی /5 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر شاہراہ کی خستہ حالت نے گاڑی راں افراد کو گذرنا دشوار کردیا ہے ۔ عمر رسیدہ گاڑی راں افراد کو جگہ جگہ کھڈوں سے خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہوئے آئے دن شکایت کر رہے ہیں۔ امبیڈکر چوراستہ سے لیکر پولیس اسٹیشن تک شاہراہ ، خطرہ سے خالی نہیں ہے ۔ مقامی افراد کو آئے دن حادثوں سے گذرنا پڑ رہا ہے ۔ اس طرح منڈل تاڑوائی میں بھی بی ٹی روڈ کے کام درمیان میں روک دیا گیا ہے ۔ روڈ پر مورم ڈالنے سے مسافرین خوف کھارہے ہیں۔ منڈل مستقر سے چٹیالا ، سنتائی پیٹ ، انارم ، ارگنڈہ تک بی ٹی روڈ کیلئے سرکار نے ایک کروڑ 95 لاکھ روپئے منظور کئے اور گذشتہ ماہ سڑک کے دونوں طرف صاف کرکے سڑک پر مورم ڈالنے سے مسافروں کو بے شمار مشکلات کا سامنا ہے ۔ چٹیالا سنتائی پیٹ ، انارم ، ارگنڈہ ، ونکایا پلی مواضعات کی عوام ہر روز مختلف کام کیلئے تاڑوائی ، لنگم پیٹ ، کاماریڈی کیلئے سفر کرتے ہیں اور کئی مرتبہ اس شاہراہ پر کار بائیک کے حادثہ پیش آئے ہیں ۔ فنڈ تیار ہے اور متعلقہ گتہ دار دلچسپی نہ لینے کا عوام الزام لگا رہے ہیں ۔ یلاریڈی کاماریڈی شاہراہ سے دیوایا پلی کو بی ٹی روڈ میں بدلنے کیلئے 30 لاکھ روپئے منظور کئے گئے اور اس سڑک پر کنکر نمودار ہونے سے مسافروں کو گذرنا محال ہو رہا ہے ۔ متعلقہ عہدیداروں سے عوام خواہش کر رہے ہیں کہ وہ دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً بی ٹی روڈ ڈال کر مشکلات کو دور کریں ۔ ورنہ شاہراہوں پر عوامی زندگی کو خطرہ برقرار رہے گا ۔