یلاریڈی سرکاری دواخانہ میں مزدوروں کا دھرنا

یلاریڈی۔/10 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر کے سرکاری دواخانہ میں مزدوروں ( ورکرس ) نے
AITUC
کی زیر نگرانی دواخانہ کے روبرو دھرنا منظم کیا ۔ گزشتہ تین ماہ سے تنخواہں کی عدم ادائیگی پر شدید مشکلات کاسامنا ہے کہتے ہوئے ورکرس نے احتجاج بلند کیا۔ انتخابات کے کوڈ کی وجہ سے بجٹ نہیں آیا کہتے ہوئے ورکرس کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔ ورکر س نے فوری تنخواہیں جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر اے آئی ٹی یو سی قائدین میں دسرتھ، بال کشن، دیوایا، جگن ، سرینواس، یدرو، منجولال ، شوبھا اور اندرا موجود تھے۔