یلاریڈی ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : یلاریڈی حلقہ کے تمام منڈلوں کے ای وی ایم مشین سنگاریڈی منتقل کردئیے گئے ۔ 11 اپریل کو منعقدہ لوک سبھا انتخابات کے ای وی ایم مشینیں رائے دہی کے بعد مقامی جیوا دان اسکول پہنچائے گئے جہاں سے 269 پولنگ مراکز کے مشین غیر معمولی بندوبست کے ساتھ سنگاریڈی منتقل کردئیے گئے جو 23 مئی تک اسٹرانگ روم میں قید رہیں گے اور اسی دن امیدواروں کی قسمت کا بھی فیصلہ ہوگا ۔ تب تک اسٹرانگ ای وی ایم محفوظ رہیں گے ۔۔