یلاریڈی۔/12 ڈسمبر ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی حلقہ اسمبلی سے مقابلہ کرنے والے بی جے پی امیدوار کے ساتھ تمام آزاد امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں۔ سوائے ٹی آر ایس امیدوار کے ، یلاریڈی حلقہ میں 195049 رائے دہندے ہیں جس میں 168504 رائے دہندوں نے اپنا ووٹ استعما ل کیا۔ جس پر مقابلہ کرنے والے ہر امیدوار کو 28 ہزار 84 ووٹ اپنی ضمانت بچانے کیلئے ضروری تھے لیکن ٹی آر ایس امیدوار رویندرریڈی کو ہی 56362 ووٹ مل سکے باقی تمام چھ امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں، بی جے پی امیدوار پنالہ لکشما ریڈی کو 6357 ووٹ حاصل ہوئے۔ سماج وادی پارٹی کے ایلنا یادو کو 537 ووٹ ملے ۔ بی ایل ایف کے امیدوار ستیم سدھارتا راج کو 376 ، لوا سماج پارٹی کے بلونت راو کو 490 ، آزاد امیدوار بلراج کو 9684 ، محمد فضل الرحمن کو 947 ووٹ حصہ میں آئے۔ ان تمام میں ٹی آر ایس کے سوا کسی امیدوار کو ضمانت نہ مل سکی۔ NOTA ( کسی امیدوار کے بھی پسند نہ ہونے پر ) کو 2218 ووٹ ڈالے گئے اور کانگریس امیدوار مسٹر تلامڈگو سریندر نے 91510 ووٹوں کی بھاری تعداد کے ساتھ کامیابی حاصل کرکے متحدہ ضلع میں واحد کانگریس امیدوار کے طور پر کامیاب رہے اور کامیابی بھی ایسی نصیب ہوئی جس پر مسکرانا محال ہے۔ ٹی آر ایس امیدوار کو ترقیاتی کاموں میں سست رفتاری نے شکست اٹھانے پر مجبور کردیا۔
تاڑوائی میں معصوم بچوں پر پاگل
کتوں کا حملہ، مختلف بچے زخمی
یلاریڈی۔/12 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی میں مختلف معصوم بچوں پر پاگل کتوں نے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا۔ مستقر کے گلیوں میں کتوں کی کثرت نے سامنے سے آرہے بچوں پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔ جن میں انویش، درگا پرساد اور دوسرے شامل ہیں جنہیں علاج کیلئے ایرہ پہاڑ کے پرائمری ہیلت سنٹر کو منتقل کیا گیا۔ منڈل کے مختلف مواضعات میں کتوں کی کثرت اور ان کے حملوں سے متعلق عوام کا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد ان کتوں کو پکڑا جائے۔