یلاریڈی اور اس کے منڈلوں میں ایم پی ٹی سی کیلئے 375امیدوار

یلاریڈی ۔26مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل کے 13ایم پی ٹی سی مقامات کیلئے 61امیدوار انتخابی میدان میں ہیں ۔ الیکشن آفیسر مسٹر گنگا دھر کے مطابق جملہ 109 پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئیں تھیں جس میں 30امیدواروں نے دو دو پرچہ نامزدگیاں داخل کی تھیں۔24 مارچ کو پرچہ نامزدگیوں سے کنارہ کشی کرنے والے امیدوار جملہ 18ہیں ۔ حلقہ یلاریڈی کے تمام منڈلوں سے جملہ 375 افراد ایم پی ٹی سی مقامات کیلئے میدان میں رہ گئے ہیں ۔ ناگی ریڈی پیٹ منڈل میں 44امیدوار ‘ منڈل لنگم پیٹ میں 62 امیدوار ‘ تاڑوائی منڈل میں 73امیدوار ‘ سداشیونگر منڈل پر 81 امیدوار ‘ گندھاری منڈل میں 57امیدوار ایم پی ٹی سی کیلئے حصہ لے رہے ہیں ۔