یلاریڈی۔ 19 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ منڈل پریشد آفس پر پہلی مرتبہ ٹی آر ایس کا قبضہ ہونے جارہا ہے۔ اس منڈل میں منڈل پریشد آفس تشکیل سے کچھ دن پہلے تک صرف کانگریس اور تلگو دیشم جماعتوں کا قبصہ رہا تھا، لیکن 2014ء کے انتخابات میں 10 MPTC میں سے 6 ، MPTC پر ٹی آر ایس امیدوار منتخب ہوئے تو کانگریس کے 3 اور ایک MPTC بی جے پی کے نام رہا۔ تلگو دیشم کا منڈل سے تو صفایا ہوگیا۔ 6 MPTC کی اکثریت کے ساتھ ٹی آر ایس منڈل صدر کے حصہ میں آرہا ہے۔ 1987ء میں منڈل ناگی ریڈی پیٹ منڈل پریشد بنائے تب انتخابات میں تلگو دیشم سے مسٹر پرتاپ ریڈی نے ناگی ریڈی پیٹ منڈل کے پہلے منڈل پریشد کییلئے صدر منتخب ہوئے۔ انہوں نے 1987ء سے 1992ء تک منڈل پریشد صدر کی حیثیت سے خدمات دیں۔ 1995ء میں پہلی مرتبہ MPTC کے ذریعہ MPP کیلئے انتخابات عمل میں آئے۔ اس چناؤ میں تلگو دیشم کی راجامنی نے صدر کیلئے منتخب ہوئیں۔ راجامنی 1995ء سے 2000ء تک منڈل پریشد صدر کے عہدہ پر برقرار رہیں۔ 2001ء کے انتخابات میں کانگریس پارٹی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے شریمتی وملا ناگی ریڈی پیٹ منڈل صدر منتخب کی گئیں۔ 2001ء سے 2006ء تک منڈل پریشد صدر کا عہدہ سنبھالا۔ 2006ء کے انتخابات میں دوبارہ کانگریس کے کرشنا وینی نے منڈل پریشد صدر کیلئے منتخب کی گئیں اور 2011ء تک عہدہ پر برقرار رہیں، پھر 2014ء میں منعقدہ انتخابات میں ٹی آر ایس نے زیادہ MPTC مقامات پر قبضہ کرتے ہوئے منڈل پریشد صدر کا عہدہ اپنے نام کرلیا۔ منڈل میں MPTC مقامات کثرت سے کامیاب کرنے والی جماعت ٹی آر ایس کی پہلی مرتبہ ناگی ریڈی پیٹ پر بھی قبضہ کرچکی ہے۔ یلاریڈی منڈل پریشد کے 13 MPTC میں سے 8 پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹی آر ایس بیان سے بھی منڈل پریشد صدر کا عہدہ اپنے نام کرچکی ہے اور ریڈی سے مسٹر گنگادھر ٹی آر ایس کے منڈل پریشد صدر ہوں گے۔
٭ منڈل لنگم پیٹ مستقر سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ 38 سالہ خاتون لکشمی نے رات کو خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگاتے ہوئے خودکشی کرلی۔ سب انسپکٹر راکیش کی تفصیلات کے مطابق شوہر سائیلو سے جھگڑا ہونے پر رات 11 بجے کے قریب لکشمی نے کیروسین چھڑک کر آگ لگالی۔ افراد خاندان والوں نے اسے کاماریڈی دواخانہ علاج کیلئے منتقل کیا جہاں یہ علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ کاماریڈی عدالت کے جج نے لکشمی کے بیان کو قلمبند کیا۔ نعش کا پنچ نامہ کرکے کیس درج کرتے ہوئے پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔
٭ منڈل یلاریڈی مستقر پر گورنمنٹ جونیر کالج کے قریب شام کے وقت پیش سڑک حادثہ میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ چیتی جانکم پلی سے یلاریڈی آرہے آٹو راستہ میں جانور آنے پر ڈرائیور نے اچانک بریک لگایا جس پر آٹو پلٹ گیا جس پر اس میں سفر کررہے ستیا، بھالی، اسلائی، لکشمیا زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے ان زخمیوں کی یلاریڈی کے سرکاری دواخانہ منتقل کیا۔