یف ڈی آئی بل کی مخالفت

کریم نگر ۔ 28۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی حکومت شعبہ انشورنس میں ایف ڈی آئی کی شمولیت میں 29 فیصد سے 49 فیصد تک اضافہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں بل رکھنے پر ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ اس کی پرزور محالفت کریںگے ۔ کریم نگر حلقہ پارلیمنٹ کے رکن ونود کمار نے یہ بات کہی ۔ کریم نگر فلم بھون میں ساوتھ سنٹرل زون انشورنس ایمپلائز فیڈریشن مہا سبھا خیرمقدمی سنگھم کے منعقدہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے مخاطب تھے انہوں نے کہا کہ انشورنس کی حفاظت کیلئے ملازمت باڈی کی کوشش و جدوجہد قابل ستائش ہے ۔ ساوتھ سنٹرل زون انشورنس ملازمت سنگھم جنرل سکریٹری کے داس نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایل آئی سی جی آئی سی اداروں کی حفاظت کیلئے انشورنس ملازمت پچھلے 25 برس سے بے تھکان جدوجہد میں مصروف ہیں ۔ ایس سی زیڈ آئی ای ایف کے صدر بی راجندر کمار نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت شعبہ انشورنس میں ایف ڈی آئی کی شرکت میں اضافہ بل کو پارلیمنٹ میں رکھے جانے پر اس کے خلاف ایک روزہ ہڑتال کی جائیگی ۔ اجلاس میں سنگھم قائدین راج شیکھر آئی سی ایو آئی قائدین لکشمی کانتم ، وینو گوپال رام ، راجیشم ملیشم وغیرہ نے شریک تھے ۔