حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : کینسر سے لڑنے کے عہد اور عوام الناس میں مہلک امراض سے متعلق بیداری لانے یشودھا ہاسپٹل کینسر انسٹی ٹیوٹ ، ملک پیٹ 7 فروری اتوار کو بیداری واک کا اہتمام کرے گا ۔ 4 کلومیٹر واک کا آغاز 8 بجے صبح سرور نگر اسٹیڈیم تاکتہ پیٹ اور و ریس اسٹیڈیم پر اختتام عمل میں آئے گا ۔ مسٹر سی لکشما ریڈی وزیر صحت و طب اس پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔ ڈاکٹر وشنو ریڈی چیف آپریٹنگ آفیسر ، یشودھا ہاسپٹل نے کہا کہ کینسر تمام امراض سے زیادہ خطرناک مرض ہے ۔ زائد از 3000 افراد بشمول کینسر ماہرین اس کینسر بیداری واک میں شرکت کریں گے ۔۔