یشودھا ہاسپٹل میں کینیا کی خاتون کی کہنی کی تبدیلی کی منفرد سرجری انجام دی گئی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : یشودھا ہاسپٹل سوماجی گوڑہ پر ڈاکٹرس نے کینیا کی ایک خاتون مریض کی کہنی کے جوڑ کی تبدیلی کی ایک منفرد اور پیچیدہ سرجری انجام دی اور اس خاتون کی کہنی کے جوڑ کو مکمل طور پر تبدیل کیا ۔ کہنی کی تبدیلی کی سرجری ایک پیچیدہ پروسیجر ہے کیوں کہ کہنی میں کئی موئنگ اعضاء ہوتے ہیں جس سے ایک دوسرے کا توازن قائم رہتا ہے ۔ اس لیے اس میں کافی احتیاط اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ یشودھا ہاسپٹل ، سوماجی گوڑہ حیدرآباد پر جوائنٹ ری پلیسمنٹ اینڈ اسپورٹس میڈیسن اسپیشلسٹ ڈاکٹر سنیل داچے پلی کے زیر قیادت سرجنس کی ایک ٹیم نے 18 مارچ 2015 کو کینیا کی یہ سرجری کامیابی کے ساتھ انجام دی ۔ سرجری کے بعد اس خاتون کو تین دن کے اندر ڈسچارج کیا گیا اور ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے ۔ کہنی کی تبدیلی کی سرجری کی انفرادیت کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈاکٹر سنیل نے کہا کہ گھٹنے اور کولہے کی تبدیلی کی سرجریز کے برعکس کہنی کی تبدیلی ایک کمیاب اور اسپیشلائزڈ سرجری ہے جس میں کافی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے ۔۔