یشودھا ہاسپٹلس کے ’ ینگ ڈاکٹرس کیمپ ‘ کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : یشودھا گروپ آف ہاسپٹلس کی جانب سے 7 واں ’ ینگ ڈاکٹرس کیمپ ‘ 15 تا 18 مئی منعقد کیا گیا ۔ یہ چار روزہ ایونٹ بیک وقت سکندرآباد ، سوماجی گوڑہ اور ملک پیٹ میں منعقد کیا گیا جس میں تین سو لڑکوں اور لڑکیوں نے امراض سے متاثرہ لوگوں کی خدمت کرنے کا عہد کیا ۔ یہ ایک سالانہ ایونٹ ہے جس کا مقصد میڈیکل پروفیشنلس بننے کے خواہاں طلبہ کو حقیقی زندگی کے تجربہ سے روشناس کروانا ہے ۔ ینگ ڈاکٹرس کیمپ 2017 میں دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے علاوہ کرناٹک ، ٹامل ناڈو ، مہاراشٹرا کے ہائی اسکول طلبہ نے دلچسپی لی ۔ 2000 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جس میں سے ایک سلیکشن پروسیس کے بعد اس کیمپ کے لیے 300 طلبہ کو منتخب کیا گیا ۔ اس چار روزہ کیمپ میں ان طلبہ کو یشودھا ہاسپٹلس میں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ میڈیکل فسیلٹیز لے جایا گیا تاکہ وہ مختلف میڈیکل شعبوں سے واقف ہوں ۔ جیسے عالمی معیار کے ڈئیگنوسٹکس ، آوٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹس ، ان پیشنٹ وارڈس ، آپریشن تھیٹرس ، نرسنگ اسٹیشنس فارمیسیز شامل ہیں۔۔