حیدرآباد 15 مارچ (پریس نوٹ) یشودھا گروپ آف ہاسپٹلس نے اس وقت ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جب اس کے سرجنس کی ایک ٹیم نے سینئر ہارٹ اینڈ لنگ ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر اے جی کے گوکھلے کی قیادت میں فروری کے آخری ہفتہ کے دوران دو دن میں دو ٹرمینلی بیمار ماؤں کی دل کی پیوندکاری کی سرجریز کامیابی کے ساتھ انجام دیں۔ دل کی پیوندکاری شاذ و نادر کیا جانے والا آپریشن ہے جو دل کے ناکارہ ہونے کے آخری مرحلہ پر کیا جاتا ہے۔ اب تک ہندوستان میں بہت کم 200 ہارٹ ٹرانسپلانٹس کئے گئے۔ یشودھا ہاسپٹل سکندرآباد پر ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کے ذریعہ ایک نئی زندگی حاصل کرنے والی ان دو خواتین کو آج ڈسچارج کیا جارہا ہے تاکہ وہ معمول کی زندگی گزار سکیں۔ یہ پہلا ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن آپریشن 26 فروری کی رات 48 سالہ خاتون وائی رانی کا کیا گیا جو ایک سرکاری ملازم کی بیوی، تین بچوں کی ماں اور ناگول کی سکونت رکھنے والی خاتون ہے۔ جبکہ دوسرے کیس میں 46 سالہ خاتون ایس پدما کی سرجری کی گئی جو دو بچوں کی ماں ایک گورنمنٹ ٹیچر کی بیوی اور کوتہ گوڑم ضلع کھمم سے تعلق رکھنے والی خاتون ہے جسے تین ماہ قبل اس ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا تھا۔