یشودھا کینسر بیداری واک 2016 کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : سرور نگر اسٹیڈیم قریب ایل بی نگر میں آج یشودھا کینسر بیداری واک 2016 کے موقع پر زائد از 4000 افراد نے شرکت کی ۔ عالمی یوم کینسر کے حصہ کے طور پر یشودھا ہاسپٹلس کی جانب سے ’ اویرنیس اینڈ فائیٹ کینسر ‘ اقدام عمل میں لایا گیا ہے ۔ مہمان خصوصی وزیر صحت ، طب و بہبودی خاندان ، تلنگانہ اسٹیٹ ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے اس واک کو جھنڈی دکھائی ۔ منیجنگ ڈائرکٹر یشودھا ہاسپٹلس ڈاکٹر جی ایس راؤ ، ایل بی نگر ایم ایل اے آر کرشنیا اس موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر لکشما ریڈی نے کہا میں اس اقدام کے لیے یشودھا ہاسپٹلس کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ڈاکٹر جی ایس راؤ نے کہا ہر سال تقریبا 10 لاکھ افراد کو کینسر کی تشخیص ہونے کا تخمینہ ہے ۔ 4 کلو میٹر واک سرور نگر اسٹیڈیم تا کتہ پیٹ اور واپس اسٹیڈیم پہنچی ۔ یشودھا ہاسپٹلس کے ڈاکٹرس ، نرسیس ، اسٹاف ، خصوصا نوجوان طلبہ نے شرکت کی اور کینسر کے خلاف ہاتھ ملایا اور عہد کیا ۔۔