مٹ پلی ۔ 29 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ان دنوں موسم گرما کی شدت اور پانی کی قلت کئی مسائل کو جنم دے رہی ہے ۔ مٹ پلی شہر کے کئی محلہ جات اور اطراف مقامات پر واٹر لیول ( پانی ) کی سطح میں گراوٹ آگئی ہے ۔ بعض اوقات پر 800فٹ گہرائی تک پانی نہیں حاصل ہورہا ہے ۔ اتنی گہرائی تک بورویل کیلئے کھدوائی کرنے پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مٹ پلی شہر سے گزرنے والی ایس آر ایس پی کنال میں پانی نہ چھوڑنے پر واٹر لیول سطح کافی حد تک نیچے آگئی ہے اور گھروں و محلہ جات کے کئی بورویل ناکارہ ہوگئے ہیں ۔ اس معاملہ میں میونسپل و متعلقہ عہدیداران کی تساہلی کا ماحول دیکھنے میں آرہا ہے ۔ قائدین مٹ پلی جناب محمد عبدالسلام ‘ جناب محمد شاہد ‘ جناب حافظ محمد عبدالعزیز ‘ جناب محمد اقبال ‘ جناب محمد صابر حسین قادری ‘ جناب محمد سمیع نے محکمہ آبپاشی سری رام ساگر ریاستی چیف منسٹر سے خواہش کی ہے کہ وہ مقامی حالات و مسائل کے پیش نظر ایس آر ایس پی کنال میں پانی کو چھوڑا جائے تاکہ اطراف کے مقامات کے واٹر لیول سطح پر کچھ قابو پایا جاسکے ۔