یروشلم۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی پولیس نے انہوں نے 6 فلسطینیوں اور 6 اسرائیلیوں کو آج گرفتار کرلیا ہے جبکہ مسجد اقصیٰ کے احاطہ میں دو گروہ متصادم ہوگئے تھے۔ یہ علاقہ مذہبی کشیدگی کا مرکز ہے۔ فلسطینیوں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جبکہ وہ یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کررہے تھے۔ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ دونوں مذہبی گروہوں میں اس سلسلے میں جھڑپ شروع ہوگئی تھی ۔ فوج نے 4 یہودیوں کو گرفتار کیا تھا جبکہ باقی افراد کو پولیس نے گرفتار کیا۔