یروشلم ۔ 24 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل پولیس نے بتایا کہ یروشلم میں 3 نوجوان اسرائیلیوں نے ایک فلسطینی نوجوان پر حملہ کردیا ہے ۔ خاتون ترجمان لیوبا سامری نے بتایاکہ نامعلوم نوجوان کی حالت بہتر ہے اور اُنھیں یروشلم ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے ۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔ یروشلم میں کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے اور یہاں حالات اُس وقت بگڑ گئے جب وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے انتہائی حساس مقدس شہر میں جوں کا توں موقف تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور یہودیوں کو عبادت کی اجازت دی گئی تھی۔ حالیہ عرصہ کے دوران یروشلم میں فلسطینی حملہ آوروں کے حملہ میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ اتوار کو مغربی کنارہ میں یہودی حملہ آوروں نے ایک فلسطینی کا گھر نذر آتش کردیا تھا۔