یروشلم اقدام سے دستبرداری کے بغیر امریکہ ۔ فلسطین بات چیت ناممکن

رملہ ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینیوں نے آج کہا کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے انتظامیہ سے اس وقت تک کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی جب تک کہ وہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلہ سے دستبرداری اختیار نہ کرلیں۔

غزہ کو اقوام متحدہ کے سفیر کا انتباہ
تل ابیب ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سینئر عہدیدار نے آج فلسطینی ساحلی چوٹی کانفرنس کو جو غزہ پٹی میں منعقد کی جارہی ہے، انتباہ دیا کہ غزہ پٹی مکمل انہدام کے قریب ہے۔ اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے امن سفیر نکولے لانہانوف نے ایک کلیدی جلسہ سے ’’غزہ کی آفت سے حفاظت‘‘ کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر فلسطین محمود عباس کی حکومت کا غزہ پٹی میں دوبارہ آغاز کیا جارہا ہے۔ 10 سال تک اس علاقہ پر حماس کی حکومت رہ چکی ہے۔ جاریہ ماہ کے اوائل میں امریکہ نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کو دی جانے والی لاکھوں ڈالر کی امداد معطل کردی ہے۔ جب تک غزہ اپنا جارحانہ رویہ ترک نہیں کرے گا اس کو اسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا ہوتا رہے گا۔