یدی یورپا کی ارکان اسمبلی و پارلیمنٹ کیساتھ جمعہ کو میٹنگ

بنگلورو، 20مئی (سیاست ڈاٹ کام)) مختلف ایگزٹ پول میں کرناٹک میں منعقدہ لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بڑی جیت کی پیش قیاسی سے پر جوش پارٹی کے ریاستی یونٹ کے صدر اور اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر بی ایس یدی یورپا نے ووٹوں کی گنتی کے دوسرے دن یعنی جمعہ 24مئی کو نومنتخب اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ پارٹی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ بلائی ہے ۔پارٹی کے ذرائع کے مطابق یدی یورپا نے پہلے یہ میٹنگ نے پہلے یہ 21مئی کو بلانے کامنصوبہ بنایا تھا لیکن اب جمعہ تک کے لئے میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔تقریباََ تمام ایگزٹ پول جائزوں میں کرناٹک کی مجموعی 28لوک سبھا سیٹوں میں سے بی جے پی کو 18سے 25سیٹیں تک ملنے کی امید ظاہر کی گئی ہے ۔ یہ ریاست میں حکمراں اتحادکے معاونین کانگریس اور جنتادل (ایس) کے متحد ہونے کے بعد بھی ممکنہ نتائج کے برعکس ہے ۔ پولنگ کے بعد جائزوں میں اتحادی معاونین کے کھاتہ میں صرف تین سے دس سیٹیں جیتنے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جو پیش قیاسی کے مقابل بہت کم ہیں۔