یتیم بچوں کی کفالت دنیا کا سب سے بہترین سماجی کام

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 21 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یتیم بچوں کا سہارا بنا اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے مالی امداد کرنا ساتھ ہی ساتھ ان کی کفالت کی ذمہ داری اپنے سر لیتا میری نظر میں یہ کام دنیا کا سب سے بڑا بہترین سماجی کام ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ” MAA ” نامی تنظیم کے صدر و سابقہ زیڈ پی ٹی سی رکن کریم نگر ملوگاری نرسا گوڑ نے کیا ۔ واضح رہے کہ ملو گاری نرسا گوڑ سال 2011 ء میں ” MAA ” نامی تنظیم کا قائم عمل میں لاکر ایک Old Age Home قائم کیا جہاں عمر رسیدہ بے سہارا ضعیف افراد کی دیکھ بھال کے علاوہ انہیں رہنے اور کھانے پینے کا تنظیم کے ذریعہ انتظام کیا جاتا ہے ۔ ملو گاری نرسا گوڑ نے سماجی کام کے تحت اس دفعہ بضمن پیدائش چاچا نہرو آج گاتیری فنکشن ہال میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جس میں منڈل کے سطح کے سرکاری و خانگی مدارس کے ہزارہا طلباء و طالبات نے شرکت کرتے ہوئے مختلف کلچرل پروگرامس پیش کئے ۔ اس تقریب ” MAA ” نامی تنظیم کی جانب سے منڈل کے تقریباً 50 سے زائد چھوٹے یتیم بچوں کو عوام کے سامنے متعارف کروایا اور ان یتیم بچوں کی کفالت اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے ہر ایک کو آگے آنے کا مشورہ دیا ۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈی ایس پی سرسلہ مسٹر داموری نرسیا نے شرکت کی اور انہوں نے اپنے خطاب میں شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو کو بچوں سے کافی لگاؤ تھا اور وہ ہمیشہ بچوں سے پیار کیا کرتے تھے ۔ ڈی ایس پی داموری نرسیا نے کہا کہ طلباء کو چاہئے کہ وہ اپنے درخشاں مستقبل کیلئے سخت محنت ، سخت لگن و جستجو کے ذریعہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے اچھے نشانات کے ذریعہ کامیابی حاصل کریں ۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا اور کہا کہ تعلیم کے ذریعہ ہی انسان کو سماج میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ یم یم کورٹ ایڈوکیٹ سرسلہ مہیش گوڑ نے بھی اپنے خطاب میں ملوگاری نرسا گوڑ کی سماجی خدمات کی کافی سراہانا کی اور کہا کہ ہم فضول رسموں میں ہزارہا روپیہ خرچ کرتے ہیں اگر ہم برتھ ڈے ہو کہ شادی کی سالگرہ ایسی رسم کو ترک کر کے اس رسم میں انجام دیئے جانے والے اخراجات کو اگر یتیم بچوں کی کفالت یا پھر ان تعلیمی اخراجات کو ادا کریں تو ہمیں ایک الگ قسم کی خوشی نصیب ہوگی ۔ بعدازاں سرکاری و خانگی مدارس کے طلباء و طالبات میں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی گمبھی راؤ پیٹ ملو گاری پدما ، یم پی ٹی سی رکن کملا کر ریڈی ، یم آئی او ٹی پرشوتھم ، ایس آئی سرینواس منڈل کوآپشن رکن محمد محبوب علی ، وارڈ کونسلر گرام پنچایت ، محمد شفیع الدین ، سرپنچ فورم صدر جان ملیشم ، صدر ٹی آر ایس منڈل گمبھی راؤ پیٹ ڈاکٹر راجہ رام کے علاوہ مختلف مدارس کے صدور مدرس اور اساتذہ ، تعلیمی کمیٹی صدور موجود تھے ۔