حیدرآباد ، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ایک یلینا یانکویچ جو 2008ء میں ڈبلیو ٹی اے درجہ بندی میں سرفہرست رہنے کے بعد پچھڑ گئیں، وہ کہتی ہیں کہ انھوں نے اپنے کھیل میں استقلال پھر سے حاصل کرلیا ہے اور مستقبل قریب میں نمبر ایک بننے کی امید رکھتی ہیں۔ 30 سالہ سربیائی اسٹار چمپینس ٹینس لیگ میں ناگپور اورینجرز کیلئے کھیل رہی ہیں اور کل حیدرآباد ایسیس کے خلاف میچ سے قبل یہاں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اُن کی اولین ترجیح ٹاپ پوزیشن پر واپسی، کھیل میں بہتری اور اچھی فٹنس کی برقراری ہے۔