لاہور۔5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے یاسر شاہ کے ڈوپ ٹسٹ کا دوسرا نمونہ ٹیسٹ کیلئے نہ بھیجتے ہوئے ان کی معطلی کے خلاف آئی سی سی میں اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹسٹ مثبت آنے پر 27 دسمبر کو آئی سی سی نے وقتی طور پر معطل کردیا تھا جبکہ ان کے ڈوپ ٹسٹ میں کلور ٹلی ڈون کی مقدار پائی گئی تھی جس کے استعمال پر عالمی انسداد ڈوپنگ ایجنسی کی جانب پابنی لگی ہوئی ہے۔ آئی سی سی کے ڈوپنگ قوانین کے تحت مثبت ڈوپ ٹسٹ آنے پر کھلاڑی پر چار سال پابندی لگ سکتی ہے تاہم اگر یہ ثابت ہو جائے کہ کھلاڑی نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا تو معطلی کے دورانیے میں کمی ہو سکتی ہے۔ تاہم پی سی بی نے یاسر کا سیمپل بی (دوسرا معائنہ ) نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اسپنر پر کم از کم دو سال پابندی لگ سکتی ہے۔