حیدرآباد /10 جولائی ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم شمس آباد نے غیر قانونی گھٹکہ منتقل کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو اپنی موٹر سائیکل میں گٹکھا منتقل کر رہا تھا ۔ ایس او ٹی کے مطابق حسن نگر کے علاقہ دانماں جھونپری کے قریب پولیس نے موٹر سائیکل سوار کی مشتبہ حرکت کو دیکھتے ہوئے اسے روک لیا اور تلاشی لیکر اس کے قبضہ سے گھٹکھے کو ضبط کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ محمد اسحاق جو علاقہ کالاپتھر کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 35 ہزار روپئے کے گھٹکے کو ضبط کرلیا اور مزید تحقیقات کیلئے مائیلاردیوپلی پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا ۔