نئی دہلی ۔6 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کیپٹلس کے اسپنر امت مشرا نے کہا ہے کہ انہوں نے کرشپا گوتم کا کیچ چھوڑنے پر ٹیم کے ساتھی کھلاڑی ٹرینٹ بولٹ کو گالی تھی۔ دراصل شریس گوپال اور اسٹورٹ بنی کو مسلسل دوگیندوں میں دو وکٹ لینے کے بعد مشرا کے پاس آئی پی ایل کی چوتھی ہیٹ ٹرک لینے کا موقع تھا، لیکن تیسری گیند پر بولٹ کی طرف سے گوتم کا کیچ چھوڑے جانے کی وجہ سے مشرا ہیٹ ٹرک لینے میں ناکام ہو گئے۔اس پر دہلی کے ا سپنر نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ شاید میرا آئی پی ایل سے بہت گہرا رشتہ ہے ، مجھے اس ٹورنمنٹ سے بے حد محبت ہے ، لیکن میں دکھی ہوں کہ میں ہیٹ ٹرک لینے میں ناکام رہا۔ میں نے کیچ چھوڑنے کے بعد بولٹ کو گالی دی۔ میں نے ان سے کہا کہ یہ آسان کیچ تھا وہ اسے آرام سے لے سکتے تھے تو پھر زبردستی اچھلنے کی کیا ضرورت تھی۔ انہوں نے کہاکہ میرا برا بھلا انگریزی میں تھا لیکن غلط تھا اور انہوں نے مجھ سے دو تین بار معافی مانگی۔ وہ بیٹسمینوں پر دباؤ بنانے میں یقین رکھتے ہیں اور سمجھنا چاہتے ہیں کہ بیٹسمین انہیں وکٹ دئے بغیر کیوں کھیلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں زیادہ سے زیادہ بولنگ کرنا چاہتا ہوں، یہ ضروری ہے کہ آپ بیٹسمینس پر دباؤبنائیں۔ میں نے اس سیزن میں بہت وکٹ نہیں لئے ہیں کیونکہ بیٹسمین میری گیند کو کھیلنے کی کوشش کرتا ہے۔ مشرا کو 17 رن دے کر تین وکٹ لینے پر ان کی بہترین بولنگ کے لئے پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ انہوں نے دہلی کے لئے اس سیزن میں نو میچوں میں نو وکٹ لئے ہیں اور وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں۔ مشرا نے آئی پی ایل میں اب تک 155 وکٹ لے ہیں۔